حیدرآباد۔18نومبر (اعتماد نیوز)آج حکمران ٹی آر ایس نے کانگریس کے ارکان
اسمبلی کو بار بار اجلاس میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے تمام
ارکان کو ایک دن کے لئے ایوان سے معطل کر دی۔ چنانچہ کانگریس پارٹی نے
کانگریس کے ارکان کی ٹی آر ایس میں شمولیت پر
مباحث کا مطالبہ کر رہی تھی
تاہم ٹی آر ایس نے اسکو مسترد کردی ۔ جس پر برہم کانگریس ارکان نے ایوان
میں احتجاج کیا۔ چنانچہ ریاستی وزیر ہریش راؤ نے 14کانگریس ارکان کی معطلی
کی سفارش کی جس کے بعد اس سفارش کو منظور کر لیا گیا۔ اور اسپیکر نے ارکان
کی معطلی کا اعلان کیا۔